راولپنڈی میں بشارت راجہ کے بھانجے کا قتل ن لیگ کی کھلی دہشت گردی ہے :چوہدری پرویز الٰہی

راولپنڈی میں بشارت راجہ کے بھانجے کا قتل ن لیگ کی کھلی دہشت گردی ہے :چوہدری ...
راولپنڈی میں بشارت راجہ کے بھانجے کا قتل ن لیگ کی کھلی دہشت گردی ہے :چوہدری پرویز الٰہی

  


لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) سابق وزیر اعلیٰ پنجاب چودھری پرویزالٰہی نے راولپنڈی میں پاکستان مسلم لیگ کے سینئر نائب صدر محمد بشارت راجہ کے بھانجے راجہ شعیب کے قتل کو ن لیگ کی کھلم کھلا دہشت گردی قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ بات نہایت افسوسناک ہے کہ ن لیگی امیدوار نے خود راجہ شعیب کو ٹارگٹ کر کے گولیاں چلائیں لیکن پولیس نے ابھی تک کسی کو گرفتار نہیں کیا، راجہ شعیب ہاکی کے کھلاڑی تھے اور اس حلقہ سے ان کے کزن ن لیگ کے خلاف امیدوار تھے۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے چودھری پرویزالٰہی نے کہا کہ تمام پابندیاں مخالف امیدواروں کیلئے ہیں جبکہ ن لیگ والوں نے پولیس کی سرپرستی میں آتشیں اسلحہ کا کھلم کھلا استعمال کیا بلا روک ٹوک غنڈہ گردی کر کے دہشت پھیلاتے رہے، چوہدری پرویز الہی کا کہنا تھا کہ مخالف امیدواروں اور ان کے حامیوں کو سرعام تشدد اور مارپیٹ کا نشانہ بنایا گیا، ان تمام کارروائیوں میں پنجاب پولیس شہریوں کو تحفظ دینے کی بجائے ن لیگیوں کی سرپرستی کرتی رہی ۔

مزید : لاہور