جناح گرائونڈ میں عید کا سماں ،کراچی کے 6اضلاع کی لمحہ با لمحہ صورتحال سے باخبر رہنے لئے ’’الیکشن سٹی ‘‘ کا قیام

جناح گرائونڈ میں عید کا سماں ،کراچی کے 6اضلاع کی لمحہ با لمحہ صورتحال سے ...
جناح گرائونڈ میں عید کا سماں ،کراچی کے 6اضلاع کی لمحہ با لمحہ صورتحال سے باخبر رہنے لئے ’’الیکشن سٹی ‘‘ کا قیام

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) متحد ہ قومی موومنٹ کی جانب سے بلدیاتی انتخابات 2015ءکے آخری مرحلے میں کراچی کے چھ اضلاع کے نتائج جمع کرنے اور شہر میں پولنگ کی صورتحال کا لمحہ بہ لمحہ جائزہ لےنے کےلئے ”الیکشن سٹی“ کاقیام  کارکنوں کے لئے ایک فیسٹیول کی صورت اختیار کر گیا ہے ۔نجی ٹی وی کی خصوصی رپورٹ کے مطابق کراچی میں بلدیاتی انتخابات کے موقع پرایم کیو ایم کی جانب سے ’’جناح گراونڈ ‘‘میں وسیع و عریض رقبے پر  پنڈال تیار کیا گیا ہے ، جس میں کراچی کے چھ اضلاع کی صورتحال جاننے کےلئے ایسٹ، ویسٹ، نارتھ ،ساوتھ، کورنگی اور ملیر ڈسٹرکٹ کے نام سے علیحدہ علیحدہ کیمپ لگائے گئے ہیں، جہاں ایم کیوا یم الیکشن سیل او ر دیگر تنظیمی شعبوں کے ذمہ داران اپنے فرائض انجام دے رہے ہیں ، قانونی معاملات میں معاونت کےلئے لیگل ایڈ کمیٹی کا کیمپ بھی قائم کیا گیا ہے  جس میں قانونی ماہرین کا پینل پورا دن موجود رہا۔ پنڈال کے چاروں جانب ایم کیو ایم کے پرچم اور مختلف رنگوں کی پتنگیں آویزاں کی گئیں تھیں جو معصوم بچوں کےلئے توجہ کا مرکز بنی ہوئیں تھیں۔ ایم کیو ایم الیکشن سٹی “پر کامیابی کا میلہ ساری رات جاری رہے گا جبکہ شہر کے مختلف اضلاع سے ملنے والے غیر حتمی نتائج کو جناح گراونڈ میں لگی بڑی سکرین پر نشر کیا جارہا ہے۔

مزید :

کراچی -