A PHP Error was encountered

Severity: Notice

Message: Undefined offset: 0

Filename: frontend_ver3/Sanitization.php

Line Number: 1246

Error

A PHP Error was encountered

Severity: Notice

Message: Undefined offset: 2

Filename: frontend_ver3/Sanitization.php

Line Number: 1246

حالات کوبہتربنانے میں سیکورٹی فورسز کا کردار قابل تحسین ہے، ڈاکٹرعبدالمالک بلوچ

حالات کوبہتربنانے میں سیکورٹی فورسز کا کردار قابل تحسین ہے، ڈاکٹرعبدالمالک بلوچ

Dec 05, 2015 | 23:02:PM

تربت(نیوز ڈیسک) وزیراعلیٰ بلوچستان ڈاکٹرعبدالمالک بلوچ نے کہاہے کہ امن وامان حکومت کی پہلی ترجےح رہی ہے ‘حالات کوبہتربنانے میں سیکورٹی فورسز کا کردار قابل تحسین ہے، تربت سمیت بلوچستان بھرمیں سیکورٹی فورسز اوردیگر اداروں کے درمیان مثالی ہم آہنگی موجودہے ‘ پرامن بلوچستان پیکیج پرعملدرآمد میں حائل رکاوٹوں کوفوری طورپر دور کیا جائے گا ان خیالات کااظہارانہوں نے تربت میں امن وامان سے متعلق اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا اجلاس میں ایف سی کے بریگیڈیئر نصیر احمد ‘ پرنسپل سیکرٹری محمد نسیم لہڑی‘ کمشنرمکران بشیراحمدبنگلزئی ‘ ترجمان وزیراعلیٰ بلوچستان جان محمدبلیدی ‘ ضلع کونسل کیچ کے چیئرمین حاجی فداحسین دشتی ‘ کرنل ارسلان ‘ ڈپٹی کمشنر کیچ ممتازبلوچ ‘ ڈی پی او کیچ عمران قریشی و دیگر اعلیٰ حکام نے شرکت کی ۔ وزیراعلیٰ ڈاکٹرعبدالمالک بلوچ نے کہاکہ امن وامان پرکوئی سمجھوتہ نہیں کیاجائے گا عوام کے تحفظ کیلئے سیکورٹی ادارے اپنے فرائض سے غافل نہیں ہیں اداروں کے درمیان مثالی ہم آہنگی موجودہے ‘عوام کی توقعات پر پورا اترنے کیلئے مزید اقدامات کئے جائیں گے، انہوں نے کہاکہ پرامن بلوچستان پیکیج ایک بہت بڑا اقدام ہے اس کے ثمرات لوگوں تک پہنچنے چاہئیں ‘وزیراعلیٰ نے کہاکہ جب اقتدار سنبھالا تو حالات انتہائی مخدوش تھے بلوچستان کی شاہراہیں غیرمحفوظ اور باہر نکلنا محال تھا، لیکن اللہ تعالیٰ کے فضل وکرم سے اب صورت حال پورے بلوچستان میں تبدیل ہوچکی ہے عوام کا حکومت پراعتماد بحال ہوگیاہے ایسی صورتحال میں ہم پر اور زیادہ ذمہ داری عائدہوتی ہے کہ حالات کومزید بہترکرنے اورلوگوں کا اعتماد حاصل کرنے کیلئے مزید اقدامات کئے جائیں۔

مزیدخبریں