رانا ثناءاللہ کا راجہ بشارت سے ٹیلی فونک رابطہ ،بھتیجے کے قتل پر اظہار افسوس ،بلاامتیاز کاروائی کی یقین دہانی
لاہو(مانیٹرنگ ڈیسک) صوبائی وزیر قانون رانا ثناءاللہ نے مسلم لیگ ق کے راہنما راجہ بشارت کوفون کر کے ان کے بھتیجے کے جاں بحق ہونے پر اظہار افسوس کیا ہے-نجی ٹی وی کے مطابق صوبائی وزیر قانون رانا ثناءاللہ نے راجہ بشارت سے ٹیلی فون پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وہ راجہ بشارت اور ان کے خاندان کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں-انہو ں نے کہا کہ فائرنگ سے راجہ بشارت کے بھتیجے کے جاں بحق ہونے کا واقعہ قابل مذمت ہے-فائرنگ کرنے والے افراد قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکیں گے -انہوںنے کہا کہ ذمہ دارافراد کے خلاف بلا امتیاز قانونی کارروائی کی جائے گی -