صدر پاکستان اور گورنر سندھ نے ووٹ کاسٹ کرنے کا قومی فریضہ ادا نہ کیا

صدر پاکستان اور گورنر سندھ نے ووٹ کاسٹ کرنے کا قومی فریضہ ادا نہ کیا
صدر پاکستان اور گورنر سندھ نے ووٹ کاسٹ کرنے کا قومی فریضہ ادا نہ کیا

  


کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک ) دوسروں کو نصیحت،خود میاں فصیحت ۔۔۔۔ یہ مثال تو پاکستان کے سب سے بڑے دو رہنمائوں پر عائد ہوتی ہے جو عوام کو تو بلدیاتی الیکشن میں ووٹ کاسٹ کرنے کو قومی فریضہ سمجھنے کی نصیحتیں کرتے رہے لیکن خود ووٹ کاسٹ نہ کیے۔ان دو رہنمائوں کے قومی فریضہ ادا نہ کرنے کابھانڈا مٰیڈیا نے پھوڑ دیا۔ان دو رہنمائوں میں ایک تو ہیں ہمارے صدر مملکت جناب ممنون حسین صاحب جن کا ووٹ کراچی میں برنس روڑ پر ہے لیکن انہوں نے ووٹ کاسٹ کرنا گوارہ نہیں کیا۔انکی مصروفیات تھیں یا کوئی اور وجہ ؟ دوسرے رہنما گورنر عشر ت العباد ہیں جو گورنر رہنے کا عالمی ریکارڈ قائم کرچکے ہیں لیکن وہ بھی کسی پولنگ سٹیشن میں اپنا قومی فریضہ ادا کرنے نہیں گئے ان کا ووٹ کراچی میں نارتھ ناظم آباد میں ہے۔

مزید : قومی