بیسٹ وے سیمنٹ کی شرح میں"AA-"اور"A1+"کا اضافہ

بیسٹ وے سیمنٹ کی شرح میں"AA-"اور"A1+"کا اضافہ

کراچی(اکنامک رپورٹر) پاکرا نے بیسٹ وے سیمنٹ لمیٹڈ کے لئے طویل المیعاد اور قلیل المیعاداینٹٹی کی ریٹنگ میں"AA-"(ڈبل اے مائنز)اور"A1+"(اے ون پلس)کا اضافہ کیا ہے اور پاکسیم لمیٹڈ کیلئے "A-" (سنگل Aمائنز)اور قلیل المیعاد ریٹنگ"A2"(اے ٹو)کو برقرار رکھا ہے۔بیسٹ وے سیمنٹ کی انتہائی مضبوط کاروباری پروفائل کی یہ ریٹنگ اپنے وسیع تر مارکیٹ شےئر اور مقامی سطح پر ترسیل میں اضافے اورنہایت اعلیٰ آپریشنل فریم ورک، اسکے اعلیٰ ای بی آئی ٹی ڈی اے(EBITDA)مارجنز اور زائد منافع کا باعث ہیں ،پاکسیم کیلئے پاکرا کی ریٹنگ مالی عزائم کا بروقت بروئے کار لانا ظاہر کرتی ہیں۔صنعتی لحاظ سے بیسٹ وے کا اپنی برآمدات کا والیئم کم کرنے کا امکان ہے ۔تاہم پاکسیم لمیٹڈ(جو گذشتہ لافارج پاکستان کے نام سے جانی جاتی تھی)کے کامیاب حصول نے مارکیٹ میں بیسٹ وے کی پوزیشن کو مستحکم کیا ہے،اور ملکی سطح پر 18فیصد سیمنٹ کی پیداوار میں اسے سب سے بڑا حصہ دار بنادیا ہے۔مزید یہ کہ انتظامیہ کی توجہ اس کے وسیع تعاون کی مد د سے بالخصوص نوزائیدہ پاکسیم کیلئے منافع میں اضافے کی غرض سے سرمایا کاری کرنے پر بھی مرکوز ہے ۔پاکسیم کی خرید کے بعد سے بیسٹ وے ٹیم کی تعمیر کے ساتھ ساتھ ثقافتی حوالے سے ہم آہنگی اور عملی ڈھانچے کو ترتیب دینے پربھی توجہ مرکوزکر رہی ہے۔پاکسیم کیلئے پاکرا کی ریٹنگ ایک مفید مقامی طلب کی اضافت کے ساتھ ایک مناسب بزنس پروفائل ظاہر کرتی ہے۔بنیادی توجہ خاص طور پر لاگتی استعداد کے ذریعے بچت(مارجز) میں اضافہ ہے۔اسی بات کو مد نظر رکھتے ہوئے،پاکسیم اندازاً1.4بلین پاکستان روپے کی لاگت سے12میگا واٹ کا ویسٹ ہیٹ ریکوری پاور پلانٹ کی تعمیر کررہا ہے جس کا سال 2017کی پہلی سہ ماہی سے فعال کرنے کا منصوبہ ہے۔ پلانٹ کمپنی کی کل درکار بجلی کے ایک تہائی حصول میں مدد دیگا جس سے بجلی کی لاگت میں کمی آئے گی۔

مزید : کراچی صفحہ آخر