”وہ علاقہ جہاں ایک لڑکی کی قیمت 1500روپے ہے‘

”وہ علاقہ جہاں ایک لڑکی کی قیمت 1500روپے ہے‘
”وہ علاقہ جہاں ایک لڑکی کی قیمت 1500روپے ہے‘

  

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک)شہرقائد کے علاقے گلستان جوہرمیں قحبہ خانہ پکڑا گیا جہاں 1500روپے میں جنسی ہوس بجھانے کے لیے لڑکیاں پیش کی جارہی تھیں جبکہ پولیس اور نجی ٹی وی چینل کے اشتراک سے مارے گئے چھاپے کے دوران کئی خواتین اور مرد پکڑے گئے ۔

سماءٹی وی کے مطابق گلستان جوہر کے رہائشی علاقے کے مکینوں کی شکایت پر چھاپہ مارنے کافیصلہ کیاگیا ،خفیہ نمائندہ گاہک کے روپ میں جسم فروشی کے اڈے پر پہنچا تو وہاں کی مالکن نے اس انداز سے لڑکیاں دکھائیں جیسے کسی جانور کی خریدوفروخت کی جارہی ہو، ایک لڑکی کا انتخاب ہونے کے بعد پیشگی معاوضے کا مطالبہ کردیاگیاجس کے بعد الگ کمرے میں بھیج دیاگیا۔اسی اثناءمیں پولیس موقع پر پہنچ گئی تو کئی لڑکیوں اور مردوں نے بھاگنے کی کوشش کی جبکہ ایک لڑکے نے بھاگ کر واش روم میں چھپنے کی کوشش کی لیکن پکڑاگیا۔

وہاں موجود تمام افراد کو پکڑکر تھانے منتقل کردیاگیاجبکہ ابتدائی پوچھ گچھ کے دوران انکشاف ہواکہ بیشتر لڑکیوں کا تعلق دیگر شہروں سے تھا جبکہ کسی لڑکی نے یہ نہیں کہا کہ اس سے زبردستی بدکاری کروائی گئی بلکہ تمام کاکہناتھاکہ وہ مجبوری میں اپنی مرضی سے گناہ کی مرتکب ہورہی ہیں۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -