قطر میں سعودی بادشاہ نے ایسا کام کردیا کہ نواجونوں کو بھی پیچھے چھوڑ دیا، پوری دنیا میں دھوم مچ گئی
دوحہ (مانیٹرنگ ڈیسک) کہا جاتا ہے کہ انسان عمر سے بوڑھا نہیں ہوتا بلکہ اس کی سوچ اسے بوڑھا بنادیتی ہے اور اگر آپ کی سوچ جوان ہے تو پھر 80 سال کی عمر میں بھی آپ کا رقص کرنے کا دل کرتا ہے ،ایسا ہی کچھ ہوا سعودی عرب کے بادشاہ سلمان بن عبدالعزیز کے ساتھ ، جو ان دنوں خلیجی ممالک کے دورے پر ہیں۔
تفصیلات کے مطابق خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز متحدہ عرب امارات کے دورے پر ہیں۔ اپنے دورے کے دوران جب وہ قطر پہنچے تو ان کا فقید المثال استقبال کیا گیا۔ اس موقع پر متعدد نوجوانوں نے شاہ سلمان کے استقبال میں تلواروں کے ہمراہ روایتی عربی رقص پیش کیا ۔ شاہ سلمان نے جب نوجوانوں کو محو رقص دیکھا تو زیادہ دیر برداشت نہ کرسکے اور خود بھی کھڑے ہوکر ناچنے لگے۔ شاہ سلمان کے رقص کی ویڈیو سامنے آنے پر پوری دنیا میں دھوم مچ گئی ہے اور ان کے رقص کی ویڈیو کو بے حد سراہا جا رہا ہے۔
سعودی عرب کے بادشاہ سلمان بن عبدالعزیز کے رقص کی ویڈیو آپ بھی دیکھیں