زونگ4G کی ملتان کے سنے سٹار سینما کے ساتھ شراکت داری

زونگ4G کی ملتان کے سنے سٹار سینما کے ساتھ شراکت داری

لاہور(پ ر)پاکستان کے سب سے بڑے ڈیٹا نیٹ ورک زونگ4G نے اپنے صارفین کو مزید بہتر سروسز کی فراہمی کیلئے حال ہی میں ملتان شہر کے سب سے بڑے ملٹی پلیکس سینما سنے سٹار کے ساتھ شراکت داری کا اعلان کیا ہے ۔ اب زونگ4G کے صارفین فلموں کے منعقد ہونے والے پریمیئر شوز پر خصوصی رعایت حاصل کر سکتے ہیں جبکہ منتخب صارفین کو منگل اور بدھ کے روز دو ٹکٹ خریدنے پرایک اضافی ٹکٹ بالکل مفت فراہم کیا جائے گا۔اس کے ساتھ ساتھ زونگ4G صارفین کو فلموں کے ٹکٹ پر 10 فیصد خصوصی رعایت دی جائے گی ۔واضح رہے کہ زونگ4Gاس وقت ملک میں 70 فیصد سے زائد 4G صارفین کو ٹیلی کام کی بہترین سروسز فراہم کر رہاہے۔

ز

ونگ4G چاہتا ہے کہ اپنے صارفین کے تجربے کو مزید بہتر کرنے کیلئے اضافی سہولیات اور سروسز فراہم کی جاتی رہیں۔یہی وجہ ہے کہ زونگ4G ملک بھر میں پھیلے اپنے 100 فیصد نیٹ ورک کو وسعت دیتے ہوئے 4G پر منتقل کر رہا ہے۔یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ اس وقت زونگ4G کی تیز ترین4G سروسز ملک بھر کے300 سے زائد شہروں میں دستیاب ہے۔

مزید : کامرس