میاں چنوں ، فیس بک دوستی نوجوان سری لنکن لڑکی بیاہ لایا

میاں چنوں ، فیس بک دوستی نوجوان سری لنکن لڑکی بیاہ لایا
میاں چنوں ، فیس بک دوستی نوجوان سری لنکن لڑکی بیاہ لایا

  

میاں چنوں (ویب ڈیسک) فیس بک پر دوستی محبت میں تبدیل ہو گئی سری لنکن لڑکی پاکستانی کو دل دے بیٹھی اور شادی کرکے پاکستان پہنچ گئی ۔ 

تفصیل کے مطابق وجھیانوالہ کے نواحی چک 28 دس آر کے نوجوان شکیل کی چند ماہ قبل فیس بک پر سری لنکن لڑکی سے دوستی ہو ئی جو محبت میں بدل گئی ، لڑکے نے لڑکی کو شادی کی پیشکش کی جس کا ہاں میں جواب مل گیا، لڑکی نے شادی کیلئے لڑکے کو سری لنکا آنے کی دعوت دی جسے نوجوان نے قبول کرلیا اور سری لنکا پہنچ گیا، دو ماہ بعد  چند روز قبل شکیل سری لنکن دلہن کو بیاہ کر آبائی گاﺅں 28 دس آر لے آیا ۔دولہا کے گھر میں جشن کا سماں ہے۔

ڈیلی پاکستان کا یوٹیوب چینل سبسکرائب کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

مزید : خانیوال