متحدہ عرب امارات کے ایک جھنڈے نے پاکستانی اور بھارتی شہری کے درمیان سب سے پکی دوستی کروادی

متحدہ عرب امارات کے ایک جھنڈے نے پاکستانی اور بھارتی شہری کے درمیان سب سے پکی ...
متحدہ عرب امارات کے ایک جھنڈے نے پاکستانی اور بھارتی شہری کے درمیان سب سے پکی دوستی کروادی

  

ابوظہبی(مانیٹرنگ ڈیسک)بھارت اور پاکستان کے تعلقات ہمیشہ کشیدہ رہتے ہیں لیکن ان دونوں ممالک کے بیرون ملک بسنے والے شہریوں کے درمیان اکثر تعاون اور محبت کی حیرت انگیز مثالیں بھی دیکھنے کو مل جاتی ہیں۔ بھارتی ریاست کیرالہ سے تعلق رکھنے والا قمرالدین اور پاکستانی شہر سیالکوٹ سے تعلق رکھنے والا محمد ندیم بھی ایک ایسی ہی خوبصورت مثال ہیں، جو 2004ءسے جھنڈے بنانے کا مشترکہ کاروبار چلا رہے ہیں۔

دبئی میں غیر ملکی خاتون نے آدمی اور اپنی دوست کو ایسا کام کرتے دیکھ لیا کہ پولیس نے مقدمہ درج کرلیا، جیل بھیج دیا جائے گا کیونکہ۔۔۔

خلیج ٹائمز کے مطابق قمر الدین نے اس بے مثال دوستی کے متعلق سے بات کرتے ہوئے کہا ”میں نے 32 سال قبل جھنڈے بنانے کا کاروبار شروع کیا اور اب بھی یہی کررہا ہوں۔ ندیم اور میں قیوم ٹیلرنگ شاپ پر کام کرتے تھے جو اس وقت سب سے بڑی ٹیلرنگ شاپ تھی۔ متحدہ عرب امارات کے بیرون ملک تمام مشنز کے لئے جھنڈے وہیں بنائے جاتے تھے۔ 2004ءمیں ہم نے اپنی دکان بنالی جس میں ہم برابر کے شراکت دار ہیں۔ آج مملکت کی وزارتیں، حکومتی ادارے، سفارتخانے، نمائشی مراکز، ہوٹل، ثقافتی ادارے، تعلیمی ادارے اور دیگر کئی قسم کے ادارے ہمارے کلائنٹس میں شامل ہیں۔ سرکاری و پرائیویٹ اداروں کے علاوہ ہم متحدہ عرب امارات میں واقع 70 سے زائد غیر ملکی سفارتخانوں کو بھی جھنڈے فراہم کرتے ہیں۔ ان میں افغانستان، آسٹریا، لیبیا، لیٹویا، لکسم برگ، اٹلی، انڈونیشیا، مراکش، موزنبیق، نائیجیریا، یوراگوائے، یوگنڈا اور سوڈان جیسے ممالک شامل ہیں۔ تعلیمی اداروں میں سے بھی تقریباً 80 فیصد میں جھنڈے ہم ہی فراہم کرتے ہیں۔ صرف کمپنیاں اور ادارے ہی نہیں بلکہ عام لوگ بھی جھنڈے بنوانے کے لئے ہم سے رابطہ کرتے ہیں۔ جب ہم نے یہ کام شروع کیا تو لوگ ہمارا مذاق اڑاتے تھے۔ وہ کہتے تھے کہ بھلاکوئی جھنڈوں کے کاروبار سے بھی کمائی کرسکتا ہے۔ ہم نے ثابت کردیا کہ یہ ممکن ہے اور اس میں بڑی کامیابی بھی حاصل ہوسکتی ہے۔“

ڈیلی پاکستان کے یو ٹیوب چینل کو سبسکرائب کرنے کیلئے یہاں کلک کریں

مزید : عرب دنیا