یمن عرب اتحاد کی حوثیوں کے ٹھکانوں پر بمباری 80جنگجو ہلاک

یمن عرب اتحاد کی حوثیوں کے ٹھکانوں پر بمباری 80جنگجو ہلاک

 صنعاء(آن لائن)سعودی عرب کی قیادت میں یمن میں دستوری حکومت کی رٹ بحال کرنے کے لیے سرگرم عرب اتحاد نے یمن کے دارالحکومت صنعاء میں قائم الدلیمی ہوائی اڈے کے قریب ایک فوجی کیمپ پر شدید بم باری کی جس کے نتیجے میں باغیوں کو بھاری جانی اور مالی نقصان پہنچا ہے۔ اس کے علاوہ مغربی صنعاء میں بھی باغیوں کے متعدد اہداف پر بمباری کرکے انہیں تباہ کیا گیا۔قبل ازیں صنعاء کے جنوبی پہاڑی علاقوں بالخصوص حدہ کالونی کے اطراف میں پھیلے تلال الریان میں حوثی باغیوں کے ٹھکانوں کو پانچ نشانہ بنایا۔بمباری کے وقت بڑی تعداد میں حوثی جنگجو ری پبلیکن گارڈ کے کمان سینٹر کے قریب حزیز کے مقام پر متمرکز تھے۔ اس کے علاوہ صنعاء کے جنوبی علاقے بیت بوس میں الحصن کے مقام پر بھی حوثیوں کی بڑی تعداد مورچہ بند ہے، انہیں بھی اتحادی طیاروں کی بمباری کے ذریعے نشانہ بنایا گیا۔ادھرعرب اتحاد کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ وہ یمن کی تازہ ترین صورت حال پر گہری نظر رکھے ہوئے ہے۔خیال رہے کہ یمن کے صدر مقام صنعاء میں گذشتہ منگل سے باغی گروپ حوثیوں اور ان کے حلیف مں حرف سابق صدر علی صالح کے وفاداروں کے درمیان لڑائی چھڑی گئی تھی۔ یہ لڑائی اب زیادہ شدت اختیار کرگئی ہے۔ ہفتے کے روز دونوں فریقوں میں ہونے والی لڑائی میں کم سے کم 80 جنگجو ہلاک ہو چکے ہیں۔

مزید : عالمی منظر