ایرانی بڑوں میں اقتدار کی کشمکش، احمدی نژاد پر خیانت کا الزام

ایرانی بڑوں میں اقتدار کی کشمکش، احمدی نژاد پر خیانت کا الزام

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

تہران(این این آئی)ایران کی جوڈیشل اتھارٹی کے چیئرمین صادق لاریجانی سابق صدر محمود احمدی نژاد کوخیانت عظمیٰ کا مرتکب قرار دیتے ہوئے کہاہے کہ وہ ایرانی نظام حکومت کی پیٹھ پر خنجر گھونپ رہے ہیں۔عرب ٹی وی کے مطابق صادق لاریجانی نے کہا کہ سابق صدر نے نظام حکومت کے خلاف تلوار لہراتے ہوئے چند منٹوں میں 50 جھوٹ بولے۔ ان کا اشارہ احمدی نڑاد کے اس مکتوب کی طرف تھا جو سابق صدر نے آیت اللہ علی خامنہ ای کو لکھا ہے۔ اس مکتوب میں احمدی نڑاد نے صادق لاری جانی اور ان کے خاندان پر عہدے کے اختیارات کا ناجائز استعمال کرتے ہوئے طاقت کا استعمال کرنے، لوٹ مار، دھوکہ دہی اور دیگر الزامات عاید کیے ۔صادق لاری جانی نے اپنے بیان میں احمدی نڑاد کے طرز عمل پر تنقید کی اور کہا کہ سابق صدر ایران کے بیرونی دشمنوں کے نقش قدم پر چل رہے ہیں۔ وہ ایرانی نظام حکومت کی پیٹھ پر خنجر گھونپ رہے ہیں۔ جوڈیشل کونسل کے چیئرمین کا کہناتھاکہ احمدی نڑاد جیسے لوگ نہیں جانتے کہ وہ ایران اور اس کی انقلابی اقدار کے ساتھ خیانت کر رہے ہیں۔

مزید :

عالمی منظر -