جنوبی بھارت میں تباہی مچانے والے سمندری طوفان کی شدت میں کمی

جنوبی بھارت میں تباہی مچانے والے سمندری طوفان کی شدت میں کمی

کولمبو(این این آئی)سری لنکا اورجنوبی بھارت کی ریاستوں کے ساحلی علاقوں میں تباہی مچانے والے سمندری طوفان اوکھی کی شدت میں بتدریج کمی آنے کا امکان ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق بھارتی محکمہ موسمیات نے کہاکہ طوفان کی شدت مغربی اور جنوب مغربی بحیرہ عرب میں 390کلومیٹر تھی جبکہ طوفان کا رخ شمال اور شمال مغرب کی جانب ہے،گو اب سمندری طوفان اوکھی کی شدت میں بتدریج کمی کا امکان ظاہر کیاجارہا ہے۔بھارتی محکمہ موسمیات کا کہنا تھا کہ بارشوں کا نیا سسٹم بننے سے اگلے تین سے چار دنوں میں تامل ناڈو اور آندھرا پردیش میں مزید بارشوں کا امکان ہے۔سری لنکا ،تامل ناڈو،کیرالہ اور لکشادیپ میں تباہی مچانے والے طوفان اوکھی کے باعث 30 ہلاکتیں ہوئیں ۔بھارتی سمندر میں پھنے ماہی گیروں کو نکالنے کی کوششیں کی جارہی ہیں ۔تاہم اب تک 357ماہی گیروں کو ریسکیو کرلیا گیا ہے۔

مزید : عالمی منظر