بیت المقدس میں اسرائیلی کارروائی غیر قانونی ہوگی،اقوام متحدہ کی قرارداد

بیت المقدس میں اسرائیلی کارروائی غیر قانونی ہوگی،اقوام متحدہ کی قرارداد

نیویارک(این این آئی)اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں بیت المقدس کے حوالے سے ایک قرار داد پر ووٹنگ ہوئی جس کے مطابق بیت المقدس میں اسرائیل کی جانب سے کسی بھی قسم کی کارروائی یا دبا ؤ اور طاقت کا استعمال غیر قانونی ہوگا اور اس سے گریز کیا جانا چاہیے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق اس قرار داد کے حق میں سب سے زیادہ 151 ریاستوں نے ووٹ دیا جبکہ 6 ریاستوں امریکا، کینیڈا، مائیکرونیسیا کی وفاقی ریاستوں، اسرائیل ، جزائر مارشل اور نارو نے قرارد کی مخالفت میں ووٹ دیا۔

اس کے علاوہ 9 ریاستوں آسٹریلیا، کیمرون، وسطی جمہوری افریقہ، ہونڈرس، پاناما، پاپوا نیو گنی، پیراگوائے، جنوبی سوڈان اور ٹوگو نے قرارداد پر ووٹ دینے سے گریز کیا۔

مزید : عالمی منظر