ٹرمپ آج سفارتخانے کی منتقلی کا فیصلہ کریں گے،امریکی محکمہ خارجہ

ٹرمپ آج سفارتخانے کی منتقلی کا فیصلہ کریں گے،امریکی محکمہ خارجہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

واشنگٹن(این این آئی)امریکی محکمہ خارجہ نے کہاہے کہ امریکی صدر نے سفارتخانے کی منتقلی کے معاملے پر سنجیدگی سے غور کیا ہے اور ہم اس حوالے سے بہت احتیاط سے کام لیں گے،غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق پیر کو جاری کیے گئے ایک بیان میں امریکی اسٹیٹ ڈپارٹمنٹ کی ترجمان ہیتھر ناٹ نے کہاکہ امریکی صدر نے سفارتخانے کی منتقلی کے معاملے پر سنجیدگی سے غور کیا ہے اور ہم اس حوالے سے بہت احتیاط سے کام لیں گے۔انہوں نے مزید بتایا کہ ڈونلڈ ٹرمپ (آج منگل) تک سفارت خانے کی منتقلی کا فیصلہ کریں گے یا 6 مہینے کے لیے اس معاملے سے دستبردار ہوجائیں گے لیکن لگتا ہے کہ جنرل اسمبلی کی جانب سے اختیار کردہ قرار کی حیثیت مسترد ہوجائے گی۔
خیال رہے کہ آخری انتفادہ یا بغاوت سن 2000 میں ہوا تھا جب دائیں بازو کی مخالف جماعت کے رہنما ایریل شیرون نے مسجد اقصیٰ کا دورہ کیا تھا، جس کے نتیجے 3 ہزار فلسطینیوں کو قتل جبکہ ایک ہزار اسرائیلیوں کی ہلاکت کا دعویٰ بھی کیا جاتا ہے۔

مزید :

عالمی منظر -