سعودی عرب میں ایک لاکھ 32ہزار 647غیر قانونی تارکین گرفتار

سعودی عرب میں ایک لاکھ 32ہزار 647غیر قانونی تارکین گرفتار

جدہ (اے پی پی) سعودی وزارت داخلہ کی جانب سے غیر قانونی تارکین وطن کے خلاف مہم کے آغاز سے 3 دسمبر تک سعودی عرب میں مقیم ایک لاکھ 32 ہزار 647 افراد کوگرفتار کیا جاچکا ہے۔ سعودی اخبار کے مطابق سعودی وزارت داخلہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ مملکت کو غیر قانونی تارکین سے صاف کرنے کی مہم جاری ہے جس کے تحت 3 دسمبر تک مملکت میں مقیم ایک لاکھ 32 ہزار 647 افراد کوگرفتار کیا جا چکا ہے۔ گرفتار شدگان میں اقامہ قوانین کی خلاف ورزی پر 75 ہزار918 جبکہ قانون محنت کی خلاف ورزی پر 34 ہزار847 اور سرحد ی خلاف ورزی کے 1658 کو حراست میں لیا گیا ہے۔ اعداد وشمارکے مطابق ایسے افراد کو گرفتار کیا گیا جنہوں نے غیر قانونی تارکین کو مختلف سہولت فراہم کی تھی۔ سہولت کاروں میں 65 سعودی شہری ہیں جن میں سے 44 کو فوری طور پر سزا دے کررہا کردیا گیا جبکہ 21 افراد کے خلاف مقدمہ دائر کیا گیا۔ غیر قانونی تارکین میں سے 21 ہزار 837کو ملک بدر کیا جاچکا ہے جبکہ 14 ہزار 354 کے خلاف متعلقہ کمیٹی کی جانب سے فوری سزا کا حکم صادر کیا گیاہے۔

مزید : عالمی منظر