یمن میں بیداری کی تحریک کی مدد کر کے اسے کامیاب بنایا جائے،امارات

یمن میں بیداری کی تحریک کی مدد کر کے اسے کامیاب بنایا جائے،امارات

ابوظہبی(این این آئی)متحدہ عرب امارات نے یمن کی تازہ صورت حال بالخصوص عوام الناس کی جانب سے باغیوں کے خلاف علم بغاوت بلند کرنے کی حمایت کی ہے اور کہا ہے کہ یمن میں بیداری کی تحریک کی مدد کر کے اسے کامیاب بنایا جائے۔ عالمی برادری کو یمنی عوامی انتفاضہ کی بھرپور مدد کرکیاسے کامیابی سے ہم کنار کرنا چاہیے۔عرب ٹی وی کے مطابق ٹویٹر پر ایک بیان میں متحدہ عرب امارات کے وزیر مملکت برائے خارجہ امور انور قرقاش نے کہا کہ یمن کی صورت حال پْراسرار ہوتی جا رہی ہے۔ انہوں نے یمن میں باغیوں کے خلاف شروع ہونے والی عوامی انتفاضہ کی بھرپور مدد کرنے پر زور دیا۔انور قرقاش نے کہا کہ یمن میں ایران نواز باغیوں کے خلاف جنگ جزیرہ عرب کو ایرانی ایجنٹوں سے پاک کرنے کی جنگ ہے۔اماراتی وزیر کا کہنا تھا کہ صنعاء میں عوامی انتفاضہ کے جو بھی نتائج ہوں مگر یہ عوامی بیداری کی ایک مبارک تحریک ہے جس میں یمنی عوام نے حوثی ملیشیاؤں کے ذریعے ایرانی مداخلت مسترد کر دی ہے۔عوام نے ثابت کیا کہ باغیوں کا اسلحہ اور دہشت گردی عارضی ہے۔ یمن اور پورا عرب خطہ جلد دہشت گردی کی لعنت سے پاک ہو جائے گا۔

مزید : عالمی منظر