یمنی جنگجووں کا ابو ظہبی نیوکلیئر پاور پلانٹ پر کروز میزائل حملے کا دعویٰ
ابوظہبی(این این آئی) یمن کے جنگجووں نے اپنی سوشل میڈیا ویب سائٹ پر ابو ظہبی نیوکلیئر پاور پلانٹ پر کروز میزائل حملے کا دعویٰ کیا ہے تاہم متحدہ عرب امارات نے حوثیوں کی جانب سے اماراتی نیوکلیئر پاور پلانٹ پر میزائل حملے کی خبروں کی تردید کردی۔عرب ٹی وی کے مطابق متحدہ عرب امارات کے نیشنل ایمرجنسی کرائسس اور ڈیزاسٹر اتھارٹی نے جنگجووں کی جانب سے سوشل میڈیا پر جاری کردہ کروز میزائل حملے کے دعوے کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ یمن کی جانب سے کوئی میزائل اماراتی حدود میں نہیں آیا اور نہ ہی ابوظہبی کے نیوکلیئر پاور پروجیکٹ کو کوئی خطرہ ہے ۔دوسری جانب یمن کے جنگجووں نے اپنی سوشل میڈیا ویب سائٹ پر ابو ظہبی نیوکلیئر پاور پلانٹ پر کروز میزائل حملے کا دعویٰ کیا تھا۔