صنعاء ایران کے رسوخ سے آزاد کرایا جانے والا پہلا عرب دارالحکومت ہوگا ،یمنی وزیرخارجہ
صنعاء(این این آئی)یمن کے وزیر خارجہ عبدالملک المخلافی نے کہاہے کہ صنعاء ایرانی غلبے سے آزاد کرایا جانے والا پہلا عرب دارالحکومت ہو گا۔میڈیارپورٹس کے مطابق ایک انٹرویومیں انہوں نے کہاکہ ایران نے اعلان کیا تھا کہ صنعاء اس کے زیرِ رسوخ آنے والا چوتھا عرب دارالحکومت ہے اور ہمارا یہ کہنا ہے کہ صنعاء ایران کے رسوخ سے آزاد کرایا جانے والا پہلا دارالحکومت ہو گا۔المخلافی نے دارالحکومت صنعاء اور حوثیوں کے زیر انتظام دیگر علاقوں میں عوامی انتفاضہ کے واقعات کی جانب اشارہ کرتے ہوئے اس پیش رفت کو بغاوت کے باب کے اختتام کی ابتدا قرار دیا۔یمنی وزیر خارجہ نے کہا کہ آئینی حکومت اور سعودی عرب کے زیر قیادت عرب اتحاد نے بنیادی کوشش کی مگر بازی کا انحصار بغاوت کے خلاف یمنی عوام کی انتفاضہ پر تھا۔