شمالی کوریا کی جوہری تجربے کی سائٹ کے قریب قدرتی زلزلہ

شمالی کوریا کی جوہری تجربے کی سائٹ کے قریب قدرتی زلزلہ

پیانگ یانگ (این این آئی) شمالی کوریا کے جوہری تجربات کے مقام کے قریب دو اعشاریہ پانچ کی شدت کا زلزلہ ریکارڈ کیا گیا ۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق شمالی کوریا کے حریف ملک جنوبی کوریائی حکام نے بتایاکہ شمالی کوریا کے جوہری تجربات کے مقام کے قریب دو اعشاریہ پانچ کی شدت کا زلزلہ ریکارڈ کیا گیاتاہم شمالی کوریا کے حکام نے کہاکہ یہ قدرتی زلزلہ تھا۔ یہ زلزلہ شمالی کوریا کے شمال مشرقی صوبے ہم گیونگ میں قائم جوہری تجربہ گاہ پنگے ری سے دو اعشاریہ سات کلومیٹر دور ریکارڈ کیا گیا۔

شمالی کوریا کی جانب سے چھٹے اور زیادہ طاقت ور جوہری تجربے کے بعد زلزلے کے متعدد جھٹکے ریکارڈ کیے جا چکے ہیں۔ حکام کا یہ بھی کہنا تھا کہ ممکنہ طور پر یہ زلزلے اس جوہری تجربے کے نتیجے ہی میں شروع ہوئے ۔

مزید : عالمی منظر