آسٹریلیا بھارت سے ڈے اینڈ نائٹ ٹیسٹ کھیلنے کا خواہشمند

آسٹریلیا بھارت سے ڈے اینڈ نائٹ ٹیسٹ کھیلنے کا خواہشمند

سڈنی (نیٹ نیوز)مہمان بھارتی کرکٹ ٹیم کے ساتھ آسٹریلیا آئندہ برس گرمیوں میں متوقع طور پر ایک ڈے اینڈ نائٹ ٹیسٹ میچ کھیلے گا ۔کرکٹ آسٹریلیا پر امید ہے کہ بی سی سی آئی اس پیشکش کو قبول کرے گا۔ اس نے سری لنکا کے خلاف ایک ڈے اینڈ نائٹ کرکٹ ٹیسٹ پروگرام میں شامل کررکھا ہے۔بھارتی کرکٹ بورڈ نے گلابی گیند کیساتھ کھیلنے میں اپنے تحفظات کا اظہار کیا ہے ۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کرکٹ آسٹریلیا کے چیف ایگزیکٹو جیمز سدرلینڈ نے کہا کہ میں امید کرتا ہوں کہ اس میں بہت زیادہ مسئلہ نہیں ہو گا ۔بھارت کے علاوہ آسٹریلیا آئندہ گرمیوں میں سری لنکا کی بھی میزبانی کرے گا ۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی