ایشزٹیسٹ : پہلی اننگز میں گوروں کی ایک نہ چلی ، کینگروز نے 227پر ڈھیر کر دیا

ایشزٹیسٹ : پہلی اننگز میں گوروں کی ایک نہ چلی ، کینگروز نے 227پر ڈھیر کر دیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ایڈیلیڈ(نیٹ نیوز)ایشز سیریز کے تاریخی ڈے اینڈ نائٹ ٹیسٹ میچ میں میزبان آسٹریلوی باولرز نے انگلش بلے بازوں کی ایک نہ چلنے دی۔آسٹریلیا کی پہلی اننگز442رنز کے جواب میں انگلینڈ کر کٹ ٹیم اپنی پہلی اننگز میں227رنز پر ڈھیرہوگئی۔ ڈے اینڈ نائٹ ٹیسٹ کے تیسرے روز انگلینڈ نے اپنی پہلی نامکمل اننگز ایک وکٹ پر29رنز کا دوبارہ آغاز کیا تو کوئی بھی انگلش بلے باز آسٹریلوی باؤلر کا ڈٹ کر سامنا نہ کر سکا۔ اور پوری ٹیم اپنی پہلی اننگز میں227رنز پر ڈھیرہوگئی جس سے آسٹریلیا کو 215رنز کی برتری مل گئی۔انگلینڈ کی جانب سے اوورٹن41،کرس ووکس36 اور الیسٹرکک37رنز بنا کر نمایاں بلے باز رہے،آسٹریلیا کی جانب سے ناتھن لیوئن نے4،مچل سٹارک نے3، پٹ کمنز نے2اورہیزل ووڈ نے ایک کھلاڑی کو آوٹ کیا۔تیسرے دن کا کھیل ختم ہونے تک4وکٹوں کے نقصان 53رنز بنا لئے ہیں اور انگلینڈ پر268رنز کی برتری حاصل کر لی ہے۔ آسٹریلیا کی جانب سے دوسری اننگز میں بین کرافٹ4،ڈیوڈ وارنر14،عثمان خواجہ20اورکپتان سٹیو سمتھ6رنز بنا کر آوٹ ہوئے۔ آسٹریلیا کی جانب سے ہینڈز کومب اورناتھن لیوئن3،3رنز بنا کر وکٹ پر موجود ہیں۔انگلینڈ کی جانب سے دوسری اننگز میں جیمز اینڈرسن اور کرس ووکس نے 2،2کھلاڑیوں کو آوٹ کیا۔