ورلڈ الیون ہاکی ٹیم کو پاکستان آنے کا گرین سگنل

ورلڈ الیون ہاکی ٹیم کو پاکستان آنے کا گرین سگنل

لاہور(سپورٹس رپورٹر) وزارت داخلہ نے ہاکی ورلڈ الیون کے دورہ پاکستان کیلئے سیکیورٹی کلیئرنس کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ وفاقی ادارے نے ورلڈ ہاکی لیگ کیلئے بھی کلیئرنس دے دی۔پاکستان ہاکی فیڈریشن نے ورلڈ الیون کے دورہ پاکستان کیلئے وزارت داخلہ سیکیورٹی کلیئرنس کی درخواست کر رکھی تھی،پاکستان الیون اور ورلڈ ہاکی الیون کے مابین 10 اور 12 جنوری تک لاہور اور کراچی میں میچزکھیلے جائیں گے۔ ورلڈ الیون میں انگلینڈ، ہالینڈ، جرمنی، آسٹریلیا اور آئرلینڈ کے کھلاڑی شریک ہوں گے۔وزارت داخلہ نے ورلڈ الیون کے دورہ کیلئے سکیورٹی کلیئرنس کے ساتھ پی ایچ ایف کو ورلڈ ہاکی لیگ کروانے کیلئے بھی نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے، ذرائع کے مطابق پی ایچ ایف 2018ء میں ورلڈ ہاکی لیگ منعقد کروائے گی۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی