ہماری ثقافت میں خواتین کا کام گھر کی صفائی اور کھانا بنانا ہے، عامر خان

ہماری ثقافت میں خواتین کا کام گھر کی صفائی اور کھانا بنانا ہے، عامر خان
 ہماری ثقافت میں خواتین کا کام گھر کی صفائی اور کھانا بنانا ہے، عامر خان

  

لندن(نیٹ نیوز) برطانوی نژاد پاکستانی باکسر عامر خان کا کہنا ہے کہ وہ جس ثقافت سے تعلق رکھتے ہیں وہاں خواتین کاکام کھانابنانا اور گھر کی صفائی کرنا ہے۔باکسر عامر خان اپنی اہلیہ فریال مخدوم سے جھگڑے اور صلح کے باعث گزشتہ طویل عرصے سے خبروں میں ہیں۔ حال ہی میں بی بی سی کو انٹرویو میں عامر نے کہا کہ جب وہ کام سے گھر واپس لوٹتے ہیں تو ان کی اہلیہ ان کے لیے کھانا بناتی ہیں کیونکہ یہ ان کا کام ہے۔ انہوں نے کہا میں نے کبھی کھانا نہیں بنایا۔ ہماری ثقافت میں خواتین کا کام کھانا بنانا ہے اور وہ اس کام میں بہترین ہوتی ہیں۔ جب کہ مردوں کاکام دراصل محنت والے کام کرنا ہوتا ہے۔انہوں نے کہاکہ میرے گھر میں ڈش واشر(برتن دھونے والی مشین) اور واشنگ مشین ہے لیکن مجھے سچ میں نہیں معلوم کہ انہیں استعمال کیسے کرتے ہیں، میں نے آج تک ان مشینوں کو چھوا بھی نہیں ہے۔

بی بی سی ایشین نیٹ ورک نے ٹوئٹ کی ہے کہ عامر خان نے اس بات کا اعتراف کیا ہے کہ انہوں نے کبھی کھانا نہیں بنایا کیونکہ ان کے گھر میں ان کی بہن، بیوی اور والدہ ہیں اور وہ یہ کام کرتی ہیں۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی