عبدالرزاق کا پی ایس ایل میں ان ایکشن ہونے کا عندیہ

عبدالرزاق کا پی ایس ایل میں ان ایکشن ہونے کا عندیہ
عبدالرزاق کا پی ایس ایل میں ان ایکشن ہونے کا عندیہ

  

لاہور(سپورٹس رپورٹر) قومی ٹیم کے سابق آل راؤنڈر عبدالرزاق نے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے اگلے ایڈیشن میں بطور کھلاڑی ان ایکشن ہونے کی خواہش کا اظہار کیا ہے۔ عبدالرزاق کا کہنا تھا کہ اب وہ ٹی 10 لیگ کھیل رہے ہیں اور ڈومیسٹک میچز بھی کھیلنے کی کوشش کریں گے۔ انہوں نے خواہش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اگر ان کی فارم اور فٹنس بہتر ہوئی تو وہ پی ایس ایل کے اگلے ایڈیشن میں بطور کھلاڑی بھی ایکشن میں نظر آنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔عبدالرزاق نے بتایا کہ وہ ڈومیسٹک کرکٹ میں زرعی ترقیاتی بینک کی نمائندگی کر رہے تھے تاہم ان کی ٹیم تنزلی کے بعد فرسٹ کلاس میچز کھیلنے کا حق کھو بیٹھی۔اس کے بعد انگلینڈ میں کلب کے ساتھ معاہدہ ہوا تو انہوں نے وہاں بھی پرفارم کیا تھا۔

خیال رہے کہ 2 دسمبر 1979ء کو لاہور میں پیدا ہونے والے آل راؤنڈر عبدالرزاق نے کئی سالوں تک قومی ٹیم کی نمائندگی کی۔ انھیں اپنی پرفارمنس کی وجہ سے ٹیم میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت حاصل تھی۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی