دورہ نیوزی لینڈ،احمد شہزاد ون ڈے سکواڈ سے باہر

دورہ نیوزی لینڈ،احمد شہزاد ون ڈے سکواڈ سے باہر

لاہور (سپورٹس رپورٹر) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے نیوزی لینڈ کے خلاف ون ڈے سیریز کیلئے 15 رکنی قومی سکواڈ کا فیصلہ کر لیا ہے اور ذرائع کا کہنا ہے کہ مسلسل ناکامیوں کے شکار احمد شہزاد کو حتمی سکواڈ میں شامل نہیں کیا گیا۔احمد شہزاد کیلئے افسوسناک خبر یہ بھی ہے کہ ان کے ٹی 20 سکواڈ میں جگہ بنانے کے امکانات بھی معدوم ہیں اور قوی امکان ہے کہ سری لنکا کیخلاف ٹی 20 سیریز جیتنے والے کھلاڑی ہی نیوزی لینڈ کیخلاف میدان میں اتریں گے۔ذرائع کے مطابق نیوزی لینڈ کیخلاف ون ڈے سیریزکیلئے قومی ٹیم کی قیادت سرفراز احمد کریں گے جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں اظہر علی، فخر زمان، بابر اعظم، امام الحق، شعیب ملک، محمد حفیظ، حارث سہیل، سرفراز احمد، فہیم اشرف، عماد وسیم، شاداب خان، جنید خان، محمد عامر، رومان رئیس اور حسن علی شامل ہیں۔ دورہ نیوزی لینڈ کیلئے پاکستانی ٹیم کا اعلان اگلے ہفتے متوقع ہے۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی