کامران اکمل 800فرسٹ کلاس کیچز پکڑنیوالے پہلے ایشیائی وکٹ کیپر

کامران اکمل 800فرسٹ کلاس کیچز پکڑنیوالے پہلے ایشیائی وکٹ کیپر

کراچی(نیٹ نیوز)قومی ٹیم کے وکٹ کیپر بلے باز کامران اکمل فرسٹ کلاس کرکٹ میں وکٹوں کے پیچھے800کیچز مکمل کرنے والے پہلے ایشیائی وکٹ کیپر بن گئے ہیں ۔ 35سالہ کامران اکمل اس وقت قائد اعظم ٹرافی کے راؤنڈ آف 8میں واپڈا کی نمائندگی کررہے ہیں اور گزشتہ روز کراچی میں خان ریسر چ لیبارٹریز کیخلاف میچ میں انہوں نے وقاص مقصود کی گیند پر عبدا لرحمان مزمل کا کیچ تھام کر فرسٹ کلاس کرکٹ میں 800کیچز مکمل کرنے والے پہلے ایشیائی اور مجموعی طور پر 27ویں وکٹ کیپر بننے کااعزاز اپنے نام کیا ۔کامران اکمل اب تک 227فرسٹ کلاس میچز میں802کیچز اور 61سٹمپ آؤٹ کی مدد سے مجموعی طور پر 863شکار کرچکے ہیں ۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی