فیم فٹ بال چیلنج کپ، پاکستان سکول نے فیورٹ سبزاہ زار کو ایونٹ سے باہر کردیا
لاہور (سپورٹس رپورٹر) پہلے آل پنجاب فیم فٹ بال چیلنج کپ میں پاکستان ساکر سکول نے ٹورنامنٹ کی فیورٹ ٹیم سبزاہ زار کو شکست دے کر ایونٹ سے باہر کردیا۔بلیک پول ایف سی نے قائد ایف سی مانگا اور مراد ایف سی نے باٹا ایف سی کو شکست دے کر کوارٹر فائنل میں جگہ پکی کرلی ۔
فیم فٹ بال کلب کے زیراہتمام ماڈل ٹاون میں جاری ایونٹ میں گزشتہ روز کھیلے گئے میچز میں بلیک پول ایف سی نے قائد ایف سی مانگا کو ایک کے مقابلے میں 2 گول سے شکست دی ۔ دوسرے میچ میں مراد ایف سی نے باٹا ایف سی کو 1 گول کے مقابلے میں 2 گول سے شکست دے کر کوارٹر فائنل میں رسائی حاصل کی ۔ تیسرے میچ میں پاکستان ساکر سکول نے ایونٹ کی فیورٹ سبزہ زار ایف سی کو صفر کے مقابلے 1 گول سے شکست دے کو ایونٹ سے باہر کردیا۔ ٹورنامنٹ میں آج آئی ٹی یونیورسٹی اور پنجاب یونیورسٹی کی ٹیمیں شام ساڑھے پانچ بجے کھیلا جائے گا۔