بھارت کی دہلی ٹیسٹ پر گرفت مضبوط ، سری لنکا کے356پر9آؤٹ

بھارت کی دہلی ٹیسٹ پر گرفت مضبوط ، سری لنکا کے356پر9آؤٹ

دہلی (نیٹ نیوز)بھارت اور سری لنکا کے مابین3 ٹیسٹ میچوں کے آخری میچ میں میزبان بھارت نے میچ پر گرفت مضبوط کر لی ہے۔بھارت کی پہلی اننگز536رنز کے جواب میں سری لنکا نے9وکٹوں کے نقصان پر 356 رنز بنا لئے ہیں ۔ ٹیسٹ کے تیسرے روز سری لنکا نے اپنی پہلی نامکمل اننگز3وکٹوں کے نقصان پر131رنز پر دوبارہ شروع کی تو میتھیوز 57اور چندیمل25رنز بنا کر وکٹ پر موجود تھے۔دونوں بلے بازوں نے چوتھی وکٹ کیلئے181رنز کی پارٹنر شپ قائم کر کے ٹیم کو مشکلات سے نکالنے کی کوشش کی۔سری لنکا کی چوتھی وکٹ256رنز کے مجموعی سکور پر گری جب میتھیوز 111 رنز بنا کر آوٹ ہوئے۔تیسرے دن کا کھیل ختم ہونے تک سری لنکا نے356رنز کے سکور پر9وکٹیں گنوا دیں۔سری لنکا کی جانب سے سمار اوکراما 33، سلوا اور ڈک والا صفر ،لکمل 5اور گیمج ایک رنز بنا کر آوٹ ہوئے۔سری لنکا کی جانب سے پہلی اننگز میں دنیش چندیمل 147رنز بنا کر ناقابل شکست ہیں،سری لنکا کو بھارت کی پہلی اننگز کی برتری ختم کرنے کیلئے مزید180رنز درکار ہیں اور اسکی صرف ایک وکٹ باقی ہے ،بھارت کی جانب سے ایشون نے3،محمد شامی ،اشانت شرما اور رویندرا جدیجہ نے 2،2کھلاڑیوں کو آوٹ کیا۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی