پاکستا نی کمپنیوں کی استنبول میں حلال فوڈز کی نمائش میں شرکت

پاکستا نی کمپنیوں کی استنبول میں حلال فوڈز کی نمائش میں شرکت

اسلام آباد (آن لائن ): پاکستان کی حلال فوڈ میں کاروبار کرنے والی چیدہ چیدہ کمپنیوں نے استنبول میں ہونے والی ایک بین الاقوامی حلال فوڈ کی نمائش میں شرکت کی اور بین الاقوامی سطح پر حلال فوڈز کے کاروبار کو بہتر کرنے پر دوسرے ممالک کے کاروباری حضرات کے ساتھ تبادلہ خیال کیا۔ اس پانچویں بین الاقوامی نمائش کا اہتمام اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) نے کیا تھا جس میں او آئی سی کے ممبر ارکان سے حلال فوڈز کا کاروبار کرنے والی کمپنیوں نے شرکت کی۔

اس نمائش میں پوری دنیا سے حلال اشیاء کی نمائش بھی گئی اور ان اشیاء کے کاروبارکو بہتر کرنے کی بات بھی ہوئی۔

اس موقع پر ایک عالمی حلال کانفرنس کا انعقاد بھی کیا گیا۔ جس میں اس بات کا جائزہ لیا گیا، کہ کس طرح سے حلال اشیاء کا کاروبار اور ان اشیاء کا معیار بہتر کیا جا سکتا ہے،ٹریڈ ڈیویلپمنٹ اتھارٹی پاکستان او ر پاکستان کے استنبول میں قونصل جنرل نے پاکستان سے جانے والے حلال اشیاء کا کاروبار کرنے والے وفد کو سہولتیں فراہم کیں ۔ اور پاکستانی بزنس مین کی باقی دنیا سے آئے ہوئے حلال اشیاء کا کاروبار کرنے والے تاجروں سے ملاقاتوں کا بھی بندوبست کیا گیا۔ تاکہ پاکستان سے حلال اشیاء کی دوسرے مسلمان اور غیر مسلم ممالک کو برآمدکو زیادہ سے زیادہ کیا جا سکے۔ اس موقع پر کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے استنبول میں پاکستان کے قونصل جنرل ڈاکٹر یوسف جنید نے کہا کہ حلا ل اشیاء کی کھپت نہ صرف اسلامی بلکہ غیر اسلامی ممالک میں بھی بڑھ رہی ہے ، اور اس کے بڑہتے ہوئے استعمال سے فائدہ اُٹھا کر پاکستان کو اپنی حلال اشیاء کی برآمد زیادہ سے زیادہ بڑہانی چاہئے۔ انہوں نے اسلامک مائکرو فنانس کی اہمیت کو اجاگر کرتے ہوئے کہ اس کو بھی مذید بہتر کرنے کی ضرورت ہے، تاکہ حلا ل اشیاء کا کاروبار کرنے والے اسلامی ممالک کے سرمایہ دار اس سے فائدہ اُٹھا کر اپنے کاروبار کو بہتر کر سکیں۔(ٖفیاض چوہدری)

مزید : کامرس