لاہور چیمبر کے زیر اہتمام تیسری سی اے سی پاکستان سمٹ اور نمائش کا افتتاح

لاہور چیمبر کے زیر اہتمام تیسری سی اے سی پاکستان سمٹ اور نمائش کا افتتاح

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 لاہور(کامرس رپورٹر) لاہور چیمبر کے صدر ملک طاہر جاوید نے سینئر نائب صدر خواجہ خاور رشید اور نائب صدر ذیشان خلیل کے ہمراہ تیسری سی اے سی پاکستان سمٹ اور نمائش کا افتتاح کردیا۔ ایکسپوسنٹر لاہور میں منعقدہ اس تقریب میں ڈائریکٹر چائنا کونسل برائے انٹرنیشنل ٹریڈ پروموشن ایزابیل ڈونگ، چیئرمین پاکستان کراپ پروٹیکشن ایسوسی ایشن سعید اکبر، سیکریٹری ایگریکلچر ایم محمود، لاہور چیمبر کی سٹینڈنگ کمیٹی کے کنوینر جاوید سلیم قریشی اور ایگزیکٹو کمیٹی اراکین بھی موجود تھے۔ لاہور چیمبر کے صدر ملک طاہر جاوید نے زرعی شعبے کی صلاحیتوں سے بھرپور فائدہ اٹھانے اورپیداوار بڑھانے کی ضرورت پر زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ سی اے سی سمٹ اور نمائش پاکستان کے زراعت سے وابستہ افراد کے لیے چین کی مہارت اور تجربہ سے سیکھنے کا ایک بہت بڑا موقع ہے۔ انہوں نے کہا کہ چین کا پاکستان سے تعاون بے مثال ہے ۔انہوں نے کہا کہ پاکستان جنوبی ایشیاء کا واحد ملک ہے جہاں پہلی بار سی اے سی نمائش منعقد ہوئی ۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ یہ نمائش پاکستان کے زرعی شعبے کے استحکام میں بھرپور کردار ادا کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان چین کو بہت اہمیت دیتا اور اس کے ساتھ قریبی تعلقات رکھنے کا خواہشمند ہے۔









سینئر نائب صدر خواجہ خاور رشید نے کہا کہ پاکستان کو چین کے تجربہ اور مہارت سے بھرپور فائدہ اٹھانے کی ضرورت ہے۔ نائب صدر ذیشان خلیل نے بھی نمائش کے انعقاد کے اغراض و مقاصد پر بھرپور روشنی ڈالی۔ ایزابیل ڈونگ انہوں نے کہا کہ زرعی شعبے میں چین کا پاکستان سے تعاون کامیابیوں کی نئی داستانیں رقم کرے گا۔ سٹینڈنگ کمیٹی کے کنوینر جاوید سلیم قریشی نے انہوں نے کہا کہ پنجاب کے زرعی شعبے کے مسائل حل کردئیے جائیں تو یہ اربوں روپے کی اضافی آمدن دے سکتا ہے۔

مزید :

کامرس -