نیشنل کوآپریٹو سپلائی کارپوریشن لمیٹڈ لاہور کا سالانہ اجلاس عام

نیشنل کوآپریٹو سپلائی کارپوریشن لمیٹڈ لاہور کا سالانہ اجلاس عام

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (پ ر) نیشنل کوآپریٹو سپلائی کارپوریشن لمیٹڈ لاہور کا سالانہ اجلاس عام گزشتہ روز منعقد ہوا محمد خالد وسیم صدر این سی ایس سی نے صدارت کی جس میں پاکستان سے انجمن ہائے امداد باہمی کے نمائندگان نے شرکت کی اجلاس میں این سی ایس سی کے سالانہ حسابات کی منظوری دینے کے علاوہ بورڈ آف ڈائریکٹرز کے انتخابات بھی ہوئے جس میں پنجاب سے ہارون احسان پراچہ، ناصر اقبال پراچہ، منظور حسین میرانی، محمد۱ خالد وسیم، محمد انور بھٹی، مرزا جہانگیر محمود بیگ، طارق محمود باجوہ اور احمد ضیاء الدین سندھ سے مسعود احمد عباسی خیبر پختونخوا سے وقار احمد خان اور گوہر خان ڈائریکٹرز منتخب ہوئے۔ بعد ازاں نئے بورڈ کا اجلاس منعقد ہوا جس میں محمد خالد وسیم صدر اور ہارون احسان پراچہ نائب صدر منتخب ہوئے اجلاس عام نے مختلف زرعی منصوبوں کی منظوری بھی دی۔

مزید :

کامرس -