غلطی پر نادم ہوں، ایک چانس کا منتظر ہوں، سلمان بٹ

غلطی پر نادم ہوں، ایک چانس کا منتظر ہوں، سلمان بٹ
 غلطی پر نادم ہوں، ایک چانس کا منتظر ہوں، سلمان بٹ

  

لاہور(سپورٹس رپورٹر)پاکستانی کرکٹ سرکٹ میں اس وقت کئی اوپنرز کارکردگی دکھا رہے ہیں۔ان میں اظہرعلی، سمیع اسلم، فخر زمان، امام الحق، احمد شہزاد، کامران اکمل، مختار احمد، خرم منظور نمایاں ہیں۔ لیکن 2010 کے اسپاٹ فکسنگ کیس میں سزا یافتہ اوپنر سلمان بٹ کا کہنا ہے کہ اپنی غلطی پر نادم ہوں، میری خواہش ہے کہ کیئریئر کے آخری سالوں میں پاکستانی ٹیم میں موقع ملے اور کارکردگی دکھاکر اپنے بارے میں منفی تاثر کو ختم کروں۔انہوں نے کہا کہ ایک واقعہ ہوگیا جس کی سزا بھگت چکا ہوں اور غلطی کا اعتراف کرچکا ہوں اب ایک جرم میں دو سزائیں دینا کہاں کا انصاف ہے۔میرے لئے کوئی اور قانون اور دوسروں کے لئے کوئی اور قانون ہے۔میڈیا میرے کیس کو دیکھ کر میرے معاملے کو دیکھے۔بائیں ہاتھ کے اوپنر سلمان بٹ ک عمر اس وقت 33 سال ہے۔ قومی ٹی20 کپ میں لاہور وائٹس کی نمائندگی کرنے والے کامران اکمل اور سلمان بٹ کے ساتھ اسلام آباد کے خلاف میچ میں اوپننگ پارٹنر شپ میں 209 رنز جوڑ کر ورلڈ ریکارڈ قائم کیا۔سلمان بٹ 2010 میں اسپاٹ فکسنگ کیس کے مرکزی کردار تھے۔ان کا کہنا ہے کہ پانچ سال کی سزا کاٹنے کے بعد مسلسل کارکردگی دکھا رہاہوں اور ایک موقع کا منتظر ہوں۔سلمان بٹ نے کہا کہ میں نے گذشتہ تین سیزن سے جو کارکردگی دکھائی ہے اس کے مطابق میرٹ پر میری پاکستانی ٹیم میں جگہ بنتی ہے۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی