آئی ٹی ایف فیوچرز ٹینس ٹورنامنٹ کا مین راؤنڈ شروع

آئی ٹی ایف فیوچرز ٹینس ٹورنامنٹ کا مین راؤنڈ شروع

اسلام آباد (اے پی پی) سرینا ہوٹلز آئی ٹی ایف فیوچرز ٹینس ٹورنامنٹ کا مین راؤنڈ پیر کو پی ٹی ایف ٹینس کمپلیکس اسلام آباد میں شروع ہو گیا۔ مینز سنگلز کے پہلے راؤنڈ کے مقابلوں میں جرمنی کے جولین اونکین نے کینیڈا کے ٹیگ سنگھ ہرا کو 6-0 اور 6-0 سے شکست دیدی۔ روس کے شیلوا ڈزنشیا نے بھارت کے کشی تیج کمال کو 6-3 اور 6-1 سے مات دی۔ تیسرے میچ میں پاکستان کے محمد عابد نے ہم وطن کھلاڑی محمد شعیب کو 6-0، 4-6 اور 6-0 سے شکست دی۔ روس کے نیکولے نے پاکستان کے احمد چوہدری کو 6-4، 4-6 اور 6-2 سے ہرا کر دوسرے راؤنڈ کیلئے کوالیفائی کیا۔ مینز ڈبلز کے مین راؤنڈ کے پہلے مقابلوں میں سپین کے ڈیوڈ پیریز اور کیلیسی سٹیون نے پاکستان کے محمد عابد اور مزمل مرتضیٰ کو 6-4 اور 6-4 سے ہرا دیا۔ روس کے اولیگ بیسڈنکو اور یوکرین الیگرینڈر نے پاکستان کے ہیرا عاشق اور یاسر خان کو 6-4 اور 6-4 سے شکست دی۔ تاجکستان کے فرید الدینی اور سنگاپور کے روئے ہبوز نے کینیڈا کے ٹیگ سنگھ ہرا اور بھارت کے کشی تیج کمال کو 7-6 اور 6-0 سے مات دی۔ پاکستان کے عقیل خان اور شہزاد خان نے ہم وطن محمد وقاص ملک اور عثمان رفیق کو 6-0 اور 6-3 سے ہرا دیا۔ اسی طرح دیگر مقابلوں میں بھی کئی کھلاڑیوں نے فتوحات حاصل کرکے دوسرے راؤنڈ کیلئے کوالیفائی کیا۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی