اسلام آبادچیمبرکا پانی کی قلت کے مسئلے کو فوری حل کرنے کا مطالبہ

اسلام آبادچیمبرکا پانی کی قلت کے مسئلے کو فوری حل کرنے کا مطالبہ

اسلام آباد(آن لائن) اسلام آباد چیمبر کے صدر شیخ عامر وحید نے سی ڈی اے اور میٹروپولیٹن کارپوریشن اسلام آباد پر زور دیا کہ وہ وفاقی دارالخلافہ میں پانی کی بڑھتی ہوئی قلت کے مسئلے کو حل کرنے کیلئے فوری اقدامات اٹھائیں

کیونکہ اسلام آباد میں پانی کا بحران دن بدن سنجیدہ صورت اختیار کرتا جا رہا ہے جس سے تاجر برادری سمیت شہریوں کو مشکلات پیش آ رہی ہیں۔انہوں نے کہا کہ بارشیں نہ ہونے کی وجہ سے سملی اور خان پور ڈیموں میں پانی کی سطح گرتی جا رہی ہے جس سے پانی کی سپلائی بہت متاثر ہو رہی ہے۔

مزید : کامرس