صوبہ کے 70گراؤنڈز میں فلڈ لائٹس نصب کررہے ہیں ،عامرجان

صوبہ کے 70گراؤنڈز میں فلڈ لائٹس نصب کررہے ہیں ،عامرجان
 صوبہ کے 70گراؤنڈز میں فلڈ لائٹس نصب کررہے ہیں ،عامرجان

  

لاہور( افضل افتخار)سیکرٹری سپورٹس پنجاب محمد عامر جان نے کہا ہے کہ سپورٹس بورڈ پنجاب وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف کے ویژن کے مطابق سکولوں اور کالجوں میں کھیلوں کے فروغ کیلئے بھرپور اقدامات کررہا ہے، سکولوں اور کالجوں میں گراؤنڈز تعمیر کئے جارہے ہیں،صوبہ کے 70گراؤنڈز میں فلڈ لائٹس بھی نصب کررہے ہیں ،ہر ضلع میں جمنیزیم ہالز بھی تعمیر کررہے ہیں ،لیجنڈ کرکٹر ظہیر عباس کی نگرانی میں سپورٹس بورڈ پنجاب کی کرکٹ کوچنگ اکیڈمیز میں نوجوان کھلاڑیوں کو تربیت دی جارہی ہے،گراس روٹ لیول سے کھلاڑی تیار کرنے کیلئے اضلاع میں مختلف کھیلوں کے کوچز تعینات کئے گئے ہیں جو گلی، محلہ سے ٹیلنٹ تلاش کرکے ان کو تربیت دیں گے، انہوں نے روزنامہ پاکستان سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئیے کہا کہ سکولوں اور کالجوں میں کھیلوں کی سرگرمیاں شروع کی جارہی ہے ، ان مقابلوں میں کامیاب ہونیوالے کھلاڑیوں کے ڈویژن کی سطح پر مقابلے منعقد کرائیں گے اور پھر پنجاب کی سطح پر مقابلے منعقد کرکے چیمپئن بنائیں گے، ضلع، ڈویژن اور پنجاب کے چیمپئنز کو انعامات بھی دیں گے تاکہ ان کی حوصلہ افزائی ہو، محمد عامر جان نے مزید کہا کہ نوجوان کھلاڑیوں کو سپورٹس کی بہترین سہولتیں بھی فراہم کررہے ہیں۔ صوبہ کے 70گراؤنڈز میں فلڈ لائٹس بھی نصب کررہے ہیں تاکہ نوجوان دن رات مقابلوں میں حصہ لے سکیں۔انہوں نے بتایا کہ کرکٹ نوجوانوں کا پسندیدہ کھیل ہے، اس ٹیلنٹ کو پالش کرنے کیلئے سپورٹس بورڈ پنجاب نے مختلف اضلاع میں 9کرکٹ کوچنگ اکیڈمیز قائم کی ہیں، جن کی نگرانی ملک کے مایہ ناز کرکٹر ظہیر عباس کررہے ہیں، چار سکولوں اور کالجوں میں کرکٹ کوچنگ اکیڈمیز قائم کی گئی ہیں ۔سیکرٹری سپورٹس پنجاب محمد عامر جان نے کہا کہ پنجاب حکومت کا سلوگن ہے کہ ’’کوئی اتھلیٹ پیچھے نہیں رہے گا‘‘، اسی سلوگن کے مطابق ہر وہ کھلاڑی جو کسی بھی کھیل میں اپنے جوہر دکھانے کی صلاحیت رکھتا ہے،سپورٹس بورڈ پنجاب اس سے مکمل تعاون کرے گا۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی