انڈر 19 کرکٹ ، انگلینڈ نے جنوبی افریقہ کو 112 رنز سے ہرا دیا

انڈر 19 کرکٹ ، انگلینڈ نے جنوبی افریقہ کو 112 رنز سے ہرا دیا

جوہانسبرگ (نیٹ نیوز) تین ملکی انڈر 19 کرکٹ سیریز، انگلینڈ نے جنوبی افریقہ کو 112 رنز سے ہرا دیا، خراب موسم کے باعث میچ کا فیصلہ ڈک ورتھ لوئس میتھڈ کے تحت ہوا۔ انگلینڈ انڈر 19 نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 49 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 289 رنز بنائے۔ کپتان ہیری بروک 91 ، شیون پریرا 84 اور ٹام لیمنبے 62 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔ اخونا میاکا نے دو وکٹیں حاصل کیں۔ جنوبی افریقہ انڈر 19 کو ڈک ورتھ لوئس میتھڈ کے تحت 44 اوورز میں 279 رنز کا ہدف ملا مگر میزبان ٹیم ہدف حاصل نہ کر سکی اور 37.2 اوورز میں 166 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔

میتھیو بریٹزی نے نصف سنچری بنائی۔ ول جیکس نے چار، لوک ہولمین نے تین اور ہیری بروک نے دو وکٹیں حاصل کیں۔ بروک کو میچ کا بہترین پلیئر قرار دیا گیا۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی