نیشنل سیونگ کا اسلامی پروڈکس متعارف کرانے کا فیصلہ

نیشنل سیونگ کا اسلامی پروڈکس متعارف کرانے کا فیصلہ

کراچی(آن لائن)نیشنل سیونگ نے اسلامی پروڈکس متعارف کرانے کا فیصلہ کر لیا۔ وزارت خزانہ نے دارلشریعہ اسلامک فنانس کو بطور ایڈوائز تعینات کر دیا۔عوام کے لئے خوشخبری، اب قومی بچت کے ادارے نے اسلامک پروڈکٹس کے اجرا کا حتمی فیصلہ کرلیا ہے جس کے بعد ربع سے پاک سرمایا کاری بھی کی جاسکے گی۔ ڈی جی نیشنل سیونگ ظفر مسعود نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ وزارت خزانہ نے اس مقصد کے لئے دارلشریعہ اسلامک فنانس کو بطور ایڈوائزتعینات کردیا، شریعہ بورڈ مقامی اور غیر ملکی سکالرز پر مشتمل ہوگا۔ظفر مسعود کا مزید کہنا تھا کہ رفع نیشنل سیونگ اسلامی بنیادوں پر سرمایا کاری کے مواقع فراہم کرے گا۔

، اسلامی سرٹیفیکیٹ ابتدائی طور پر سالانہ بنیاد پر جاری کیا جائے گا۔ واضع رہے کہ اس وقت نیشنل سیونگ کا کل حجم 3 ہزار 500 ارب روپے ہے۔۔#/s#

*****

مزید : کامرس