دسمبر پولو کپ آج شروع ہوگا

دسمبر پولو کپ آج شروع ہوگا

لاہور (سپورٹس رپورٹر) لاہور پولو کلب کے زیراہتمام دسمبر پولو کپ 2017ء آج شروع ہوگا۔ ٹورنامنٹ میں سات بہترین ٹیمیں شامل ہیں جنہیں دو پولز میں تقسیم کیا گیا۔ آج بروز منگل تین میچز کھیلے جائیں گے۔ پول اے میں دوپہر ایک بجے ہنڈا چناب کا مقابلہ ڈائمنڈ پینٹس کے ساتھ، پول اے میں ہی دوپہر دو بجے بلیک ہارس پینٹس /ارٹیما میڈیکل کا مقابلہ پورشے سے ہوگا۔

جبکہ دوپہر تین بجے پول بی میں گارڈ گروپ کا مقابلہ یونائیٹڈ سنیکس پولو ٹیم سے ہوگا۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی