اتارچڑھاؤکے بعد محدودتیزی‘انڈیکس میں39پوائنٹس کا اضافہ

اتارچڑھاؤکے بعد محدودتیزی‘انڈیکس میں39پوائنٹس کا اضافہ

کراچی(اکنامک رپورٹر)پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے پہلے روز پیر کواتارچڑھاؤ کے بعد تیزی رہی اور ایس ای 100انڈیکس40000کی نفسیاتی حد پرمستحکم رہا۔سرمایہ کاری مالیت میں28 ارب 84 کروڑروپے سے زائدکااضافہ، کاروباری حجم گزشتہ روز کی نسبت46.53فیصدکم جبکہ48.12فیصد حصص کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔فروخت کے دباؤ اورپرافٹ ٹیکنگ کے باعث پیرکوکاروبار کا آغاز منفی زون میں ہواٹریڈنگ کے دوران کے ایس ای 100انڈیکس 39931پوائنٹس کی نچلی سطح پر بھی ریکارڈ کیا گیاتاہم بعدازاں مالیاتی اداروں اور مقامی بروکریج ہاؤسز سمیت دیگرانسٹی ٹیوشنز کی جانب سے توانائی سیکٹرمیں خریداری کے باعث مارکیٹ میں ریکوری آئی جس کے نتیجے میں کے ایس ای 100انڈیکس کی 40100کی نفسیاتی حدبھی بحال ہوگئی،تاہم سیاسی افق پر چھائی بے یقینی کی کیفیت کے باعث مقامی سرمایہ کار گروپ تذبذب کا شکار نظرآئے جس کے نتیجے میں کے ایس ای 100انڈیکس ایک بار پھر40100کی نفسیاتی حد سے گرگیا،اتارچڑھاؤ کاسلسلہ سارا دن جاری رہا ۔ مارکیٹ کے اختتام پر کے ایس ای 100 انڈیکس 39.45پوائنٹس اضافے سے40049.81پوائنٹس پر بندہوا۔

مجموعی طورپر347کمپنیوں کے حصص کا کاروبار ہوا،جن میں سے167کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں اضافہ،161کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں کمی جبکہ19کمپنیوں کے حصص بھاؤ میں استحکام رہا۔سرمایہ کاری مالیت میں28ارب84کروڑ7لاکھ34ہزار312روپے کااضافہ ریکارڈ کیا، جس کے باعث سرمایہ کاری کی مجموعی مالیت بڑھ کر 84کھرب3ارب84کروڑ10لاکھ60ہزار557روپے ہوگئی۔مجموعی طور پر 9کروڑ66ہزار54ہزار960شیئرزکاکاروبار ہواجو جمعرات کے مقابلے میں 8کروڑ41لاکھ25ہزار100شیئرزکم ہے۔قیمتوں کے اتارچڑھاؤ کے حساب سے سائفرٹیکسٹائل کے حصص سرفہرست رہے جس کے حصص کی قیمت83.89روپے اضافے سے1828.90روپے اورپاک سوزوکی کے حصص کی قیمت24.02روپے اضافے سے504.42روپے پر بندہوئی۔ نمایاں کمی آئس لینڈ ٹیکسٹائل کے حصص میں ریکارڈ کی گئی، جس کے حصص کی قیمت39.75روپے کمی سے755.25روپے اورباٹاپاک کے حصص کی قیمت28.85روپے کمی سے2421.15روپے پر بندہوئی۔پیر کو ٹی آر جی پاک لمیٹڈکی سرگرمیاں1 کروڑ63لاکھ81ہزار500شیئرزکے ساتھ سرفہرست رہیں، جس کی شیئرزکی قیمت1.76روپے کمی سے37.06روپے جبکہ کے الیکٹرک لمیٹڈ کی سرگرمیاں60لاکھ37ہزارشیئرزکے ساتھ دوسرے نمبرپر رہیں، جس کے شیئرزکی قیمت4پیسے اضافے سے6.34روپے پر بندہوئی۔پیر کو کے ایس ای 30انڈیکس31.67پوائنٹس اضافے سے20140.58پوائنٹس،کے ایم آئی 30انڈیکس353.34پوائنٹس اضافے سے68449.35پوائنٹس اور کے ایس ای آل شیئرزانڈیکس82.60پوائنٹس اضافے سے29195.54پوائنٹس پر بندہوا۔

*****

مزید : کامرس