نیوزی لینڈ پہلی بار ٹیسٹ فتوحات میں ویسٹ انڈیز سے آگے نکل گیا

نیوزی لینڈ پہلی بار ٹیسٹ فتوحات میں ویسٹ انڈیز سے آگے نکل گیا

ویلنگٹن(اے پی پی)نیوزی لینڈ ٹیسٹ کی تاریخ میں پہلی بار فتوحات کے اعتبار سے ویسٹ انڈیز آگے نکل گیا۔ بلیک کیپس نے ویلنگٹن ٹیسٹ میں ویسٹ انڈیز کو ہرا کر باہمی میچز میں مجموعی طور پر 14 ویں کامیابی حاصل کی۔ 1952 سے اب تک دونوں ٹیموں کے مابین 46 ٹیسٹ کھیلے گئے، نیوزی لینڈ نے 14 اور ویسٹ انڈیز نے 13 جیتے جبکہ 19 ٹیسٹ ڈرا ہوئے۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی