فیصل آبادوومن چیمبر میں ٹیبل مینر اور ٹیبل لے آؤٹ ورکشاپ

فیصل آبادوومن چیمبر میں ٹیبل مینر اور ٹیبل لے آؤٹ ورکشاپ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

فیصل آباد (بیورورپورٹ) ٹیبل مینر اور ٹیبل لے آؤٹ ورکشاپ کی کامیابی کے بعد فیصل آباد وومن چیمبر آف کامرس آنے والے دنوں میں پرسنیلٹی ڈویلپمنٹ پر بھی ایک ورکشاپ کا انعقاد کریگا۔ یہ بات فیصل آباد وومن چیمبر کی صدر مسز روبینہ امجد نے ٹیبل مینرز اور ٹیبل لے آؤٹ ورکشاپ سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔انہوں نے کہا کہ ہمارے پالیسی سازوں کی غلط پالیسیوں کے باعث خواتین کی بھاری تعداد ناکارہ ہوچکی ہے۔ جن کو فعال، موثر اور قومی معیشت کے دھارے میں لانے کیلئے فیصل آباد وومن چیمبر کا یہ اقدام قابل تعریف ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم خواتین کے کاروباری اداروں کو فروغ دینے کیلئے کام کر رہی ہیں۔جس کیلئے ہماری کوشش ہے کہ ہماری نوجوان لڑکیوں جو ہنر اور مہارت رکھتی ہیں وہ ملکی ترقی میں اپنا بھر پور کردار ادا کرسکیں۔ انہوں نے یقین دلایا کہ وویمن چیمبر اس سلسلے میں ان کی جتنی مدد کر سکیں ضرو ر کریں گی۔ تاکہ خواتین کو باعزت طریقے سے اپنی روزی کما نے کا موقع مل سکے۔ انہوں نے کہا ہمار ی پہلی ورکشاپ بہت فائدہ مند ثابت ہوئی ہے۔ ہم نے اس میں خواتین کی ٹیبل مینرز اور ٹیبل آؤٹ لے آؤٹ کی صلاحیتوں کو ابھارنے کیلئے انسٹیٹیوٹ آف ٹورازم اور ہوٹل مینجمنٹ کے ماہر اور تجربہ کارماہرین کی خدمات حاصل کی ہیں۔


ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ یہاں بہت سارے لوگ ٹیبل مینرز اور ٹیبل لے آؤٹ سیکھنے کو ضروری نہیں سمجھتے لیکن مجھے لگتا ہے کہ اس سے معاشرے کے نظام میں مثبت تبدیلی آئیگی۔ مزید برآں اس کورس کے شرکاء دراصل پاکستان کی مجموعی معیشت میں سیاحت کو فروغ دینے کیلئے بھی نمایاں کردار ادا کریں گے

مزید :

کامرس -