بروس لی کی زندگی پر بننے والی فلم کے سکرپٹ پر کام جاری

بروس لی کی زندگی پر بننے والی فلم کے سکرپٹ پر کام جاری
 بروس لی کی زندگی پر بننے والی فلم کے سکرپٹ پر کام جاری

  

ممبئی(اے پی پی)بالی وڈ ہدایتکار شیکھر کپور نے کہا ہے کہ ہالی وڈ اداکار بروس لی کی زندگی پر بننے والی فلم ’’لٹل ڈریگن‘‘ کے سکرپٹ پر کام جاری ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق ہدایتکار شیکھر کپور نے کہا ہے کہ ہالی وڈ اداکار بروس لی کی زندگی پر بننے والی فلم کے سکرپٹ پر کام جاری ہے ، فلم کے سکرپٹ کا پہلا ڈرافٹ بروس لی کی بیٹی شانن لی نے لکھا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ فلم بروس لی کی 1950 کی دہائی میں ہانگ کانگ کی رنگین دنیا میں ابتدائی زندگی سے متعلق ہے،جبکہ یہ فلم امریکا اور چین کی مشترکہ پروڈکشن ہو گی۔ شیکھر کپور کو بطور معاون لکھاری اور ہدایتکار سائن کیا گیا ہے۔یاد رہے کہ بروس لی کو آج بھی انتہائی پسند کیا جاتا ہے۔ایکن ہیرو کی فلموں کی ڈیمانڈ آج بھی اتنی ہی ہے جتنی کہ ماضی میں تھی۔

مزید : کلچر