عاطف اسلم کا نیا گانا سلمان خان کی فلم ’’ٹائیگر زندہ ہے ‘‘میں شامل

عاطف اسلم کا نیا گانا سلمان خان کی فلم ’’ٹائیگر زندہ ہے ‘‘میں شامل
 عاطف اسلم کا نیا گانا سلمان خان کی فلم ’’ٹائیگر زندہ ہے ‘‘میں شامل

  

لاہور(فلم رپورٹر)عاطف اسلم کا ایک نیا گانا سلمان خان کی فلم ’’ٹائیگر زندہ ہے ‘‘کا حصہ بنا ہے۔اس گانے ’’ دل دیاں گلاں‘‘میں سلمان خان اور کترینہ کیف کو دکھایا گیا ہے اور یہ ایک رومانوی گانا ہے۔اس گانے میں ڈائریکٹر علی عباس ظفر نے آنجہانی لیجنڈری ہدایت کار یش چوپڑا کا احساس دینے کی کوشش کی ہے۔ان کے بقول میں ہمیشہ سے یش چوپڑا کے کلاسیک رومانوی گانوں کو خراج تحسین پیش کرنا چاہتا تھا، جنھیں سنتے ہوئے میں بڑا ہوا اور مجھے خوشی ہے کہ اس گانے ’’ دل دیاں گلاں‘‘ کے ذریعے میں یہ مقصد حاصل کرنے میں کامیاب رہا۔انہوں نے اس گانے کے حوالے سے مزید بتاتے ہوئے کہا یہ ایک رومانوی گیت ہے جس میں ایک محبت کی کہانی کی خوبصورتی کو دکھایا گیا ہے، ہم نے اس کی شوٹنگ ایک پرانے سکول میں کی اور یہ یش چوپڑا کے کسی کلاسیک گانے کی طرح ہے۔واضح رہے کہ فلم ’’ٹائیگر زندہ ہے‘‘ 22 دسمبر کو ریلیز کی جائے گی۔

مزید : کلچر