کامیڈی کوئین بھارتی سنگھ رشتہ ازدواج میں بندھ گئے

کامیڈی کوئین بھارتی سنگھ رشتہ ازدواج میں بندھ گئے
 کامیڈی کوئین بھارتی سنگھ رشتہ ازدواج میں بندھ گئے

  

نئی دہلی(مانیٹرنگ ڈیسک)کامیڈی کوئین بھارتی سنگھ اور ہارش لمباچیا شادی کے حسین بندھن میں بندھ گئے ہیں۔ شادی کی تقریب ہندو مذہب کے مطابق بھارتی شہر گووا میں ہوئی جس میں دولہا اور دلہن کے قریبی عزیز و اقارب اور دوستوں نے شرکت کی۔دونوں کی شادی کی تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہو رہی ہیں اور بھارتی سنگھ کے مداح ان کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کر رہے ہیں۔ ایک ویڈیو میں گلابی رنگ کے جوڑے میں ملبوس بھارتی سنگھ اور نیلے رنگ کی شیروانی پہنے ہارش لمباچیا کو ’’پھیرے‘‘ لیتے ہوئے بھی دیکھا جا سکتا ہے۔بھارتی سنگھ اور ان کے دوستوں نے مہندی اور ہلدی سمیت تمام تقریبات کی تصاویر اور ویڈیوز اپ لوڈ کر کے مداحوں کو بھی خوشیوں بھرے ان لمحات کا حصہ بنایا۔

مزید : کلچر