کامیابیاں نصیب کے ساتھ اورمحنت سے حاصل ہوتی ہیں،رچل خان

کامیابیاں نصیب کے ساتھ اورمحنت سے حاصل ہوتی ہیں،رچل خان
کامیابیاں نصیب کے ساتھ اورمحنت سے حاصل ہوتی ہیں،رچل خان

  

لاہور (فلم رپورٹر ) اداکارہ ،ماڈل وپرفارمر رچل خان نے کہا ہے کہ شوبز میں کامیابیاں نصیب کے ساتھ اور بھرپور محنت سے حاصل ہوتی ہیں جنہوں نے بھی اپنے سینئر زکی خدمت کی اس کو شوبز کی دنیا میں پہچان ضرور ملی ہے ۔شوبز میں کامیابی کے چو ر دوزارے بھی ہوتے ہیں لیکن ان میں داخل ہونے والوں کا حال بھی چوروں جیسا ہوتا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ میں نے اپنے کیرےئر کی ابتدا ء سے لیکر آج تک صرف محنتکو اپنا شعار بنارکھا ہے اوراسی وجہ سے شوبز کی دنیا میں مجھے عزت اور شہرت ملی ہے ۔انہوں نے کہاکہ میں صرف اپنے کام پر توجہ دیتی ہوں کسی کے کام پرحسد کرنے کی بجائے داد دیکر خوشی محسوس ہوتی ہے ۔رچل خان نے مزید کہا کہ میری کسی اداکارہ سے رقابت اور مقابلے بازی نہیں میں اپنے آپ سے ہی مقابلہ کر کے اپنی پرفارمنس کو بہتربنانے کی کوشش کرتی ہوں ۔

انہوں نے ایک اور سوال کے جواب میں کہاکہ مجھے سچ بولنے والے لوگ اچھے لگتے ہیں۔

مزید : کلچر