فلم ’’2.0 ‘‘ کی ریلیز ایک بار پھر تاخیر کا شکار
ممبئی(اے پی پی) بالی وڈ فلم ’’2.0 ‘‘کی ریلیز ایک بار پھر تاخیر کا شکار ہو گئی۔ بھارتی میڈیا کے مطابق اداکار اکشے کمار اور رجنی کانتھ کی فلم ’’2.0 ‘‘ رواں سال دسمبر میں ریلیز کی جانی تھی لیکن پوسٹ پروڈکشن کام کے باعث فلم کی ریلیز کی تاریخ آئندہ سال 26 جنوری کر دی گئی البتہ فلمسازوں نے ہائی ٹیک پوسٹ پروڈکشن کام کی وجہ سے ایک بار پھر ریلیزکی تاریخ تبدیل کر دی ہے اور اب یہ فلم آئندہ سال 27 اپریل کو ریلیز کی جائے گی۔