عوام بھارتی ڈراموں کی طرح فلموں کو بھی مسترد کردیں گے،رضی خان

عوام بھارتی ڈراموں کی طرح فلموں کو بھی مسترد کردیں گے،رضی خان
عوام بھارتی ڈراموں کی طرح فلموں کو بھی مسترد کردیں گے،رضی خان

  

لاہور(فلم رپورٹر) کامیڈین رضی خان نے کہا ہے کہ جس طرح پاکستانی عوام نے بھارتی ٹی وی ڈراموں کو مسترد کیا تھا اسی طرح جلد بھارتی فلموں کو بھی مسترد کردیں گے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستانی فلم بینوں نے جس طرح فلموں کی حوصلہ افزائی کی ہے اور ان کا خیر مقدم کیا ہے اس سے پاکستان میں فلمیں بنانے والوں کی حوصلہ افزائی ہوئی ہے اور اب پاکستانی سنیماؤں پر صرف پاکستانی فلمیں راج کریں گی۔

رضی خان نے کہا فلم انڈسٹری کی بحالی کا بہت اچھا آغاز ہوا جو تیزی سے ترقی کی طرف گامزن ہے،آنے والے دنوں میں پاکستانی فلم بینوں کو بہت اچھی اور عمدہ کہانیوں پر مبنی فلمیں دیکھنے کو ملیں گی۔ہمیں اب بھارتی فلموں کا کوئی خوف نہیں خوف تو پہلے بھی نہیں تھا لیکن پاکستان میں فلمیں نہ بننے کی وجہ سے پریشانی ضرور تھی، پاکستان میں فلموں پر سرمایہ کاری کرنے والے بہت خوش ہیں کیونکہ اب ان کی فلموں پر لگا ہوا سرمایہ واپس آرہا ہے بلکہ فلموں سے انھیں منافع بھی مل رہا ہے۔

مزید : کلچر