جذبات کو ٹھیس پہنچانے والی فلم کوئی نہیں بنانا چاہتا:شاہد کپور

جذبات کو ٹھیس پہنچانے والی فلم کوئی نہیں بنانا چاہتا:شاہد کپور
 جذبات کو ٹھیس پہنچانے والی فلم کوئی نہیں بنانا چاہتا:شاہد کپور

  

ممبئی(اے پی پی)بالی وڈ اداکار شاہد کپور نے کہا ہے کہ کوئی بھی ایسی فلم نہیں بنانا چاہتا جس سے لوگوں کے جذبات کو ٹھیس پہنچے ۔ بھارتی میڈیا کے مطابق اداکار شاہد کپور نے کہا ہے کہ کوئی بھی ایسی فلم نہیں بنانا چاہتا جس سے لوگوں کے جذبات کو ٹھیس پہنچے کیونکہ یہ ممکنہ طور پر بہت سے لوگوں کے دیکھنے کے لئے ہوتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ فلم ’’پدماوتی ‘‘ سے بہت سے لمحات منسلک ہیں، وہ نہیں جانتے کہ فلم کے بہت زیادہ اچھے نتائج ہوں گے یا برے ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ لوگوں نے فلم کی کہانی سے متعلق ردعمل ظاہر کیا ہے ،فلم کی اعلی سینما ٹوگرافی اور معیارکی بدولت لوگوں کا ردعمل مثبت ہو گا ۔ فلم ’’پدماوتی ‘‘ حقیقت میں بہت اچھی فلم ہے ۔

اور مجھے امید ہے کہ فلم لوگوں کو پسند آئے گی، ہمیں فلم کی ریلیز کی حتمی تاریخ کا انتظار ہے۔

مزید : کلچر